شادی کی تقریب میں بھارتی دلہن کی ایسی حرکت کہ دولہا شرم سے پانی پانی ہوگیا، اپنی ہی شادی میں مہمانوں سے منہ چھپانا پڑگیا

نئی دلی (نیوز ڈیسک) دنیا میں آج سے پہلے کبھی یہ منظر نہ دیکھا گیا تھا کہ دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران سینکڑوں مہمانوں کے سامنے ہی دولہے کو بے لباس کردیا ہو، مگر بھارت میں یہ ناقابل تصور کام بھی ہوگیا ہے۔ اس حیرت انگیز واقعے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دولہا اپنی دلہن کو لے کر سات پھیروں کی رسم ادا کررہا ہے۔ دلہن کا ہاتھ پکڑے وہ انتہائی باوقار انداز میں آگے آگے چل رہا ہے جبکہ دلہن شرماتی لجاتی اس کے پیچھے پیچھے چل رہی ہے۔ اس دوران شہنائی کی مدھر آواز بھی گونج رہی ہے جبکہ حاضرین مسرت کے ساتھ دولہا اور دلہن کو دیکھ رہے ہیں۔ بیچارے دولہے کی بدقسمتی دیکھئے کہ عین اسی لمحے دلہن کا پاﺅں اس کی دھوتی پر پڑگیا اور اگلے ہی لمحے دھوتی کھل کر زمین پر آچکی تھی ۔ مزید بدقسمتی یہ ہوئی کہ دولہے نے جدید طرز کی قمیض پہن رکھی تھی جو بمشکل اس کی کمر تک پہنچ رہی تھی، اور یوں اس کی بے پردگی نے آخری حدوں کو چھولیا۔
نتہائی غیر متوقع حادثہ پیش آ جانے پر بیچارے دولہے کے تو جیسے پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل گئی اور وہ فوراً اپنی دھوتی اٹھانے کے لئے لپکا، اور اس دوران مہمانوں کو کچھ مزید ایسے مناظر نظر آئے جنہیں دیکھنے کی وہ ہرگز توقع نہیں کررہے تھے۔ دریں اثناءمہمان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے، مگر دولہے میاں نے ہمت سے کام لیا اور دھوتی اٹھا کر پھر سے اپنی کمر کے گرد لپیٹ لی۔ دلچسپ و عجیب صورتحال کی اصل ذمہ دار، یعنی دلہن، بھی اپنی شرمیلی مسکراہٹ پر قابو نہ رکھ سکی، اور دولہے کی حالت زار سے محظوظ ہوتی رہی۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here

adfly