بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نئی دلی: بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 میں ایک میگزین پر متنازع تصویر شائع کروانے پر مہندرا سنگھ دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے دھونی کو 25 فروری کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2013 میں ایک بھارتی میگزین کے سر ورق پر مہندرا سنگھ دھونی کی ایک متنازع تصویر شائع ہوئی تھی جس کے خلاف ایک مقامی رہنما نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے کپتان نے اشتہار میں مذہبی رہنما لارڈ وشنو کی شکل اختیار کر کے ہندؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here