ماں کی غفلت،ننھی بچی کو گھر میں اکیلی چھوڑ کر پارٹی میں چلی گئی ،چوہوں نے بچی کو نوچ ڈالا

میکسیکو اولاد والدین کا عزیز از جان اثاثہ ہوتی ہے لیکن بعض والدین بدقسمتی سے اس قدر غیر ذمہ دار واقعہ ہوتے ہیں کہ اس نعمت کی زرہ برابر قدر نہیں کرپاتے اور پھر ساری عمر کا پچھتاوا ان کا مقدر بن جاتا ہے۔ میکسیکو میں ایک نوعمر ماں بھی ایسی ہی مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہوئی جس کی وجہ سے اس کی ننھی بچی دنیا سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگئی۔
نیوز سائٹ wwwnکے مطابق 18 سالہ لڑکی لزبتھ جرونیما چار ماہ کی بچی کی ماں تھی، جسے وہ گھر پر اکیلا چھوڑ کر ایک پارٹی میں شرکت کے لئے چلی گئی۔ کئی گھنٹے تک پارٹی میں رقص کرنے کے بعد جب وہ گھر لوٹی تو ایک اندوہناک منظر اس کا منتظر تھا۔ ننھی بچی کے جھولے میں متعدد چوہے موجود تھے جو کہ اس کے نازک جسم کو نوچ رہے تھے۔ چوہوں نے بچی کے چہرے، ہاتھوں اور جسم کے دیگر حصوں سے گوشت نوچ لیا تھا اور اس کا خون آلود جسم بے حس و حرکت تھا۔
یہ منظر دیکھ کر لزبتھ نے چیخنا چلانا شروع کر دیا اور ہمسایوں کو مدد کے لئے پکارا۔ فوری طور پر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو خبر کی گئی لیکن جب تک ایمرجنسی اہلکار موقع پر پہنچے بیچاری بچی ہمیشہ کے لئے دنیا سے جاچکی تھی۔
لزبتھ کا کہنا تھا کہ وہ بچی کو اپنی والدہ کے حوالے کرکے گئی تھی، لیکن جب والدہ سے معلومات لی گئیں تو پتہ چلا کہ وہ اس معاملے سے بے خبر تھی، اور لڑکی اپنی معصوم بچی کو تنہا چھوڑ کر پارٹی میں شرکت کے لئے چلی گئی تھی۔ پولیس نے لزبتھ اور اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے اور دونوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here