فلمی گانوں کےانسائیکلو پیڈیا اور ایکسپریس کے پروگرام "خبردار" کے نصیربھائی انتقال کرگئے


لاہور: فلمی گانوں کے انسائیکلو پیڈیا اورایکسپریس نیوز کے مقبول ترین پروگرام ’’خبردار‘ کے نصیربھائی انتقال کرگئے۔ 
ایکسپریس نیوز کے معروف پروگرام’’خبردار‘‘ میں نغمے سن کرفلموں اورگلوکاروں کے نام بتانے والے نصیربھائی کئی روزسے شدید علیل تھے جنہیں گزشتہ روز لاہور کے مقامی اسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ چل بسے۔
نصیر بھائی ایکسپریس نیوز کے مقبول پروگرام’’خبردار‘‘ میں نغموں کے بول سن کر اس کے شاعر، گلوکار، موسیقاراور فلم کانام بتانے میں مہارت رکھتے تھے اور اپنے مخصوص اندازکے باعث ناظرین میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here