واحد شخص ہیں جن سے طالبان ڈرتے ہیں.


راولپنڈی: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے نے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور انہیں علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور انہیں بیٹے کی بازیابی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی حیدر گیلانی نے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ہونے والی ملاقات میں انہیں کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جن سے طالبان ڈرتے ہیں۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »

Comment here